گیس سے چلنے والے 3600میگاواٹ بجلی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں: شہباز
31 مئی 2017 (20:33)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مائع قدرتی گیس سے چلنے والے چھتیس سو میگاواٹ بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو لاہور میں گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گیس سے چلنے والے بجلی منصوبوں سے ایک سو بارہ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت ، معیار اور تیزی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔