کسی بھی سیاسی جماعت اور اسکے بنک کھاتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے اختیارات ہیں،الیکشن کمیشن

غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات بارے تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد
31 مئی 2017 (20:30)
0

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ اور بنک کھاتوں کی جانچ پڑتال سے متعلق اس کے اعتراضات مسترد کر دئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنے تفصیلی اور متفقہ جاری کئے گئے فیصلے میں کہا کہ اسکے پاس کسی بھی سیاسی جماعت اور اسکے بنک کھاتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے اختیارات ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں اپنی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق آگاہ کرنے کی پابند ہیں
فیصلے میں کہا گیا کہ کمیشن کسی بھی طرح کی غلط فنڈنگ پر ازخود نوٹس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ فنڈز کی کسی بھی طرح کی غیرقانونی منتقلی کو احتساب سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اگر پارٹی خود کو شفاف سمجھتی ہے تو اس کے بنک کھاتوں کی جانچ پڑتال میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف یہ ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔