کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات سے چار مہینے پہلے حلقوں کی حدبندیاں مکمل کرنا ہوں گی۔

انتخابی فہرستوں، بیلٹ پیپرز اشاعت اور حدبندیوں بارے تجاویز کی منظوری
31 مئی 2017 (20:22)
0

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے انتخابی فہرستوں، بیلٹ پیپرز اشاعت اور حدبندیوں بارے تجاویز کی منظوری دے دی

انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے انتخابی فہرستوں ، بیلٹ پیپرز کی اشاعت اور حد بندیوں کے حوالے سے مختلف تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر قانون زاہد حامد نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات سے چار مہینے پہلے حلقوں کی حدبندیاں مکمل کرنا ہوں گی۔
کمیٹی نے اتفاق کیا کہ تمام مالی اختیارات چیف الیکشن کمشنر کو منتقل کئے جائیں۔
آئندہ سال فروری تک بیلٹ پیپرز کیلئے پرنٹنگ کی نئی مشینوں کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال کئے جائیں گے۔
کمیٹی نے بین الجماعتی انتخابات کا دورانیہ چھ سال سے کم کر کے چار برس کرنے کی بھی منظوری دی۔