غیر ذمہ دارانہ بیان پر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل
31 مئی 2017 (20:06)
0

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں بیان پر سنیٹر نہال ہاشمی کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھیجا گیا ہے
بدھ کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان جو پارٹی کی پالیسی اور نظم وضبط کی کھلی خلاف ورزی تھا جس پر وزیراعظم سخت برہم ہیں۔
آصف کرمانی نے کہا کہ نہال ہاشمی کو آج ایوان وزیراعظم طلب کیا گیا اور انہیں پاڑٹی کی رکنیت سے ان کی معطلی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں سینٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کا کہا گیا ۔