کمیٹی کاملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد پر اظہار اطمینان۔

قومی سلامتی کمیٹی کا داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر غور
31 مئی 2017 (19:57)
0

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ملکی سلامتی کے اندرونی اور بیرونی معاملات اور مغربی سرحد اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مسلسل مظالم پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
اجلاس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے متعلق سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
کمیٹی نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد پر اطمینان ظاہر کیا۔