امریکی صدر کا موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق پیر س معاہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
31 مئی 2017 (19:52)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو غلط قرار دیتے ہوئے گزشتہ ہفتے امیر ممالک کے گروپ سات کے سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کی توثیق سے انکار کر دیا تھا۔
اس معاہدے پر 2015 میں پیرس میں تقریباً دسو ملکوں نے اتفاق کیا تھا اور اس کا مقصد حیاتیاتی ایندھن جلانے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گیسوں کا اخراج کم کر کے کرہ ارض کے درجہ حرارت میںکمی لانا تھا۔