نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
31 مئی 2017 (18:33)
0

حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بدھ کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرولیم ایک روپیہ بیس پیسے کمی کے بعد 72 روپے 80 پیسے فی لیٹر قیمت پر دستیاب ہو گا اور ڈیزل ایک روپیہ ساٹھ پیسے کمی سے 81 روپے 40 پیسے کے نرخوں پر فروخت ہو گا۔ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔