ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے سترہ منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں

file photo

پاکستان میں توانائی کے منصوبے2019سے قبل مکمل ہوجائیں گے:چین
31 مئی 2017 (17:18)
0

چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی کے فوری نوعیت کے منصوبے 2019 سے قبل مکمل ہو جائیں گے ۔
یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ساہیوال کے کوئلے کے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کے افتتاح سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی جس سے پاکستان عوام کو فائدہ ہو گا
ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کو پیداواری صلاحیت ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے سترہ منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
اقتصادی راہداری کو پاکستانی عوام کیلئے تقدیر بدلنے والا منصوبے قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان منصوبوں اور ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔