پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کی ۔

file photo

عمران خان احتساب سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں:دانیال عزیز
31 مئی 2017 (16:29)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ میں اپنی پارٹی کو ملنے والے غیرملکی فنڈ اور اثاثوں کیلئے پیسوں کی منتقلی کا جواز پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اورحنیف عباسی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان جھوٹے بیانات دیتے رہے ہیں اور اب و ہ احتساب سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے تمام گزشتہ بیانات منحرف ہوے ہیں ۔