ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور سٹاف نرسوں اور معاون طبی عملے کی 950 آسامیاں پیدا کرکے نئے بجٹ میں ساڑھے سولہ کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں۔

وزیراعظم مفت طبی ہنگامی خدمات پروگرام کے تحت آزاد کشمیر میں60 ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج
31 مئی 2017 (16:14)
0

وزیراعظم کے مفت طبی ہنگامی خدمات کے پروگرام کے تحت آزاد کشمیر میں ساٹھ ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج کیاگیا ہے۔اس پروگرام کا پہلا مرحلہ اس مہینے کی دو تاریخ کوشروع ہوا جس کے تحت آزاد کشمیر کے دس سرکاری ہسپتالوں میں قائم خصوصی ایمرجنسی یونٹوں میں زندگی بچانے والی اوردوسری ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے مظفر آباد کے نمائندے کو بتایا کہ ابتدائی طورپر حکومت نے دو سو ستانوے نئی آسامیاں پیدا کی ہیں اوراس بڑے منصوبے کو چلانے کیلئے اٹھار ہ کروڑ روپے مالیت کی ادویات فراہم کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور سٹاف نرسوں اور معاون طبی عملے کی 950 آسامیاں پیدا کرکے نئے بجٹ میں ساڑھے سولہ کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں تاکہ آزاد کشمیر میں سرکاری شعبے کے تمام ہسپتالوں میں سٹاف کی ضرورت پوری کی جاسکے۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے شیخ زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان منظوربٹ نے بتایا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق حکومت عوام کیلئے طبی خدمات کا معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔