مقصد شہریوں میں تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

لاہور میں''تمباکو نوشی کے خاتمے کے دن'' کے سلسلے میں ایک واک
31 مئی 2017 (16:05)
0

لاہور میں آج''تمباکو نوشی کے خاتمے کے دن '' کے سلسلے میں ایک واک منعقد کی گئی جس کااہتمام گلاب دیوی چسٹ ہسپتال نے کیا تھا۔ واک کا مقصد شہریوں میں تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ڈاکٹروں،نرسوںاور عام شہریوں نے واک میں شرکت کی۔
ریڈیو پاکستان کے لاہور کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حامد حسن نے تمباکو نوشی کے صحت پر مضر اثرات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے پرزوردیا جو صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔