ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ دھماکے سے پاکستانی سفارتکاروں اور عملے کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا اوران میں سے کچھ معمولی زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت
31 مئی 2017 (15:39)
0

پاکستان نے آج صبح کابل میں دہشت گرد حملے کی شدیدمذمت کی ہے جس میں اسی افراد ہلاک اور تین سو پچاس زخمی ہوئے۔دفتر خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا کہ دہشت گردی کاشکار ملک ہونے کے ناطے پاکستان اس دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہے کہ اس طرح کے واقعات عوام اورمعاشرے پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔

افغان عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیان میںکہاگیا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ دھماکے سے پاکستانی سفارتکاروں اور عملے کی قریبی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا اوران میں سے کچھ معمولی زخمی بھی ہوئے۔
وزیراعظم نوازشریف نے بھی ایک بیان میں کابل میں حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نیافغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت ، عوام اور سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔