اطلاعات و نشریات کی وزیرنے کہاہے کہ وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے وضاحت طلب کی ہے۔

مسلم لیگ(ن) آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے:مریم اور نگزیب
31 مئی 2017 (15:30)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیرمملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کے شریف خاندان کے احتساب سے متعلق بیان کے بارے میں سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہی۔
وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم احتساب میں پختہ یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے وضاحت طلب کی ہے ۔