ناصر خان خٹک نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی کارکردگی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر ہے۔

کھادوں پر اعانت سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی: چوہدری جعفر
31 مئی 2017 (15:10)
0

قومی اسمبلی نے آج مالی سال 2017-18 کے بجٹ پر بحث پھر شروع کی ۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہاکہ وزیرخزانہ نے ملکی ترقی کیلئے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق بجٹ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کھادوں پر اعانت زرعی شعبے کی پیداوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی جس سے مجموعی ملکی پیداوار بہتر ہوگی۔
ناصر خان خٹک نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی کارکردگی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کے دفاع کے لئے خاطر خواہ فنڈ مختص کئے ہیں۔

حزب اختلاف کے ارکان نے پاکستان ٹیلی ویژن پرقائد حزب اختلاف کی براہ راست کوریج کے معاملے پراحتجاجاً آج بھی اجلاس کی کارروائی کابائیکاٹ جاری رکھا۔
حزب اختلاف کے ارکان ، پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوگئے اور صحافیوں کے سامنے بجٹ پر بحث جاری رکھی۔