ممنون حسین نے کہاہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی سطح پر اجاگر کی جائیں۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں کا نوٹس لے،صدر
31 مئی 2017 (12:59)
0

صدر ممنون حسین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
آج اسلام آباد میں بھارت کے لئے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاہم اس سنگین مسئلے کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان مساویانہ بنیادوں پر بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
صدر نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جو قابل مذمت ہے۔