مقبوضہ کشمیر:مزاحمتی قیادت کی کرفیو کے نفاذ اورحریت رہنمائوں کی گرفتاریوں پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت
31 مئی 2017 (12:38)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ترال ٹائون کی طرف مار چ روکنے کیلئے کرفیو کے نفاذ اور ان کے رہنمائوں کی گرفتاریوں پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت نے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ اوردوسرے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مارچ کی اپیل کی تھی
سری نگر میں ایک مشترکہ بیان میں مزاحمتی قیادت نے کہا کہ رہنمائوں کے خلاف پابندیاں کریک ڈائون اورکرفیو کا نفاذ غیر منطقی ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں افراتفری اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نسل کشی کررہی ہے اورکشمیرکے مسئلے کے بارے میں دنیا کوگمراہ کررہی ہے۔
ادھر طلبا کے مظاہرے کے خوف سے کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ہائر سکینڈری سکول اورکالج دو دن کیلئے بند کردئیے ہیں۔