وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی سینتیس تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کرے گی۔

حکومت اگلے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریکارڈ وسائل مختص کریگی:شہباز
31 مئی 2017 (12:22)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اگلے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریکارڈ وسائل مختص کرے گی۔وہ قومی اسمبلی کے رکن سردار اویس احمد خان لغاری سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے لاہور میں ا ن سے ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی سینتیس تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کرے گی۔ملتان میٹروبس سروس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس سے جنوبی پنجاب کے عوام کوسفر کی محفوظ تیز اور جدید سہولت فراہم کی جارہی ہے۔