ہیومن رائٹس واچ کی بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بیپن روات کے بیان کی سخت مذمت
31 مئی 2017 (11:49)
0

نیو یارک میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینیتھ روتھ نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بیپن روات کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مظاہرین کے خلاف کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔
انہوںنے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے پر بھارتی فوج کے سربراہ کی طر ف سے بھارتی میجر کو ایوارڈ دینے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
کینیتھ روتھ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے کشمیری شہری کو انسانی ڈھال بنانے کے بھارتی فوج کے اقدام کی پشت پناہی کرکے مجرمانہ قیادت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔