اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے کہا ہے کہ چین مختلف ذرائع سے شمالی کوریا پرزور دے رہا ہے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔

 امریکہ اور چین کا شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
31 مئی 2017 (11:37)
0

امریکہ اور چین شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کررہے ہیں اور اس ہفتے نئی پابندیوں سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔

صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلے نے کہاکہ چین مختلف ذرائع سے شمالی کوریا پرزور دے رہا ہے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔
ہیلے نے کہاکہ اگرشمالی کوریا اپنے میزائل اور ایٹمی تجربات بند کردے تو امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات شروع کرے گا۔