وفاقی وزیر نے کہاکہ اس شعبے میں جدت لانے کیلئے کسانوں کو آسان اقساط پر جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔

file photo

زراعت کے شعبے کیلئے پیکج کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں:احسن
31 مئی 2017 (11:12)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کیلئے 180ارب روپے کے پیکج کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

اسلام آباد میں کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت زراعت میں خود کفالت کے حصول کواولین ترجیح دے رہی ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا زرعی برآمدات بڑھانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اس شعبے میں جدت لانے کیلئے کسانوں کو آسان اقساط پر جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔