متاثرہ علاقے میں متعدد سفارتخانے،سفارتی مشن ،صدارتی محل اوروزارت خارجہ واقع ہے۔

31 مئی 2017 (14:14)
0

کابل میں ایک کار بم حملے میں اسّی افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکہ انتہائی رش کے وقت ہوا۔متاثرہ علاقے میں متعدد سفارتخانے،سفارتی مشن ،صدارتی محل اوروزارت خارجہ واقع ہے۔

 وزیراعظم نوازشریف نے کابل میں حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نے بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں دورے پر آئے افغان پارلیمانی وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔