ترکی قبائلی علاقوں سے عارضی طورپر نقل مکانی کرنیوالوں کی بحالی کیلئے ایک کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
31 مئی 2017 (09:26)
0

ترکی قبائلی علاقوں سے عارضی طورپر نقل مکانی کرنیوالے اور2014ء کے سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ترکی کے سفیر صادق بابرGirgin اور اقتصادی امور کے سیکرٹری طارق محمود نے اسلام آباد میں اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق یہ رقم قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد اور متاثرین سیلاب پر مساوی طورپر خرچ کی جائے گی۔