جنوبی کوریا کے صدر کامزید4میزائل اڈوں کی تنصیب کی تحقیقات کاحکم
31 مئی 2017 (07:53)
0

جنوبی کوریا کے صدرMoon Jae-in نے ملک میں متنازعہ میزائل شکن امریکی نظام Thaad کیلئے مزید چارمیزائل اڈوں کی تنصیب کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق صدرMoon Jae-in نے اس معاملے کو بہت حیران کن قرار دیا کہ چاراضافی میزائل اڈوں کی تنصیب سے متعلق جنوبی کوریا کی نئی حکومت یا عوام کو آگاہ نہیں کیاگیا۔
Moon Jae-in نے انتخابی مہم کے دوران ملک میں Thaad نظام کی تنصیب کے پارلیمانی جائزے پرزوردیاتھا۔