file photo

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
31 مئی 2017 (07:47)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژنوں ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔
ملک کے بعض بڑے شہروں میں آج صبح ریکارڈ کیاگیادرجہ حرارت
اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پچیس
کراچی تیس
پشاور اکتیس
کوئٹہ اٹھارہ
گلگت چھبیس
مری سترہ
اورمظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ