ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
31 مئی 2017 (07:45)
0

کل شام اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسلام آباد میں آٹھ ملی میٹر،راولپنڈی میں بارہ،سیدوشریف میں دو، سیالکوٹ اور گجرات میں چھ،بہاولنگرمیں پانچ، مری میں تین، ساہیوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں دو ،راولاکوٹ میں تین،کوٹلی میں دو،مظفرآباد میں پندرہ،گڑھی دوپٹہ میں آٹھ، بالاکوٹ اور کوہاٹ میں ایک،ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔