file photo

امریکہ نے شام میں کرد عسکریت پسندوں کو چھوٹے ہتھیاروں کی فراہمی شروع کردی
31 مئی 2017 (07:42)
0

امریکہ نے شمالی شام میں دولت اسلامیہ گروپ کیخلاف جنگ کرنیوالے کرد عسکریت پسندوں کو چھوٹے ہتھیاروں کی فراہمی شروع کی ہے۔

پینٹاگان نے کہاہے کہ اسلحہ کی فراہمی Raqaکا دوبارہ قبضہ حاصل کرنے سے پہلے شروع کی گئی ہے جو شام میں دولت اسلامیہ گروپ کاآخری بڑا گڑھ ہے۔
ترکی شام کے کُر د جنگجوئوں کو دہشت گرد گروپ پی کے کے کاحصہ سمجھتا ہے اور وہ امریکہ کی طرف سے اسلحے کی فراہمی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔