یمن کو مکمل سماجی اقتصادی اور ادارہ جاتی تباہی کاسامنا ہے:اقوام متحدہ
31 مئی 2017 (07:38)
0

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یمن کو مکمل سماجی اقتصادی اور ادارہ جاتی تباہی کاسامنا ہے۔

عالمی ادارے کے اعلیٰ انسانی رابطہ کار سٹیفن او برائن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یمن بدترین انسانی بحران کاشکار ہے اور تقریباً سترلاکھ افراد کو قحط کاسامناہے۔
انہوں نے کہاکہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔