file photo

پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرتارہے گا:اعزاز
31 مئی 2017 (07:24)
0

پاکستان نے کہاہے کہ وہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرتارہے گا۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز احمدچودھری نے یہ بات Centcom کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل سے فلوریڈا میں اُن کے امریکی محکمہ سنٹرل کمان کے دورے کے دوران ایک ملاقات میں کہی۔
فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون اور سمندری تحفظ کے شعبوں سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
اعزاز احمدچودھری نے کہاکہ پاکستان علاقائی استحکام کے فروغ کاپختہ عزم رکھتا ہے۔