file photo

تعلیم کے شعبے کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں:شہباز
31 مئی 2017 (07:14)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیم کے شعبے کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

وہ لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام میں بہتری لانے کے مجوزہ منصوبے کاجائزہ لیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی پیشہ وارانہ استعداد کارمیں اضافہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مجوزہ منصوبے کاجائزہ لینے کے بعداپنی سفارشات پیش کرے۔