file photo

بھارتی ظلم وجارحیت کشمیریوں کی تحریک آزادی کودبانہیں سکتی:ذکریا
31 مئی 2017 (06:50)
0

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی ظلم وجارحیت کشمیریوں کی تحریک آزادی کودبانہیں سکتی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی تحریک اُن کی اپنی تحریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام پربھارتی مظالم کانوٹس لے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کوعالمی فورم پر موثر انداز میں اٹھایاہے اور عالمی برادری اب اصل صورتحال سے آگاہ ہے۔