file photo

عمران خان حساب کتاب فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں:مصدق
31 مئی 2017 (06:46)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ کی خریداری اور پارٹی کو غیرملکی رقوم کی فراہمی کے حوالے سے دس سال پرانا حساب کتاب فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے عمران خان اوراُن کی جماعت کو مشورہ دیا کہ وہ دوسری جماعتوں پرتنقید کی بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کی بہترخدمت کریں۔
ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون نے تمام ضمنی انتخابات ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات اوربلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست دی۔