file photo

پاکستان بین الاقوامی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیخلاف کیس کی بھرپور پیروی کرے گا:ایاز
31 مئی 2017 (06:36)
0

سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے خلاف کیس کی بھرپور پیروی کرے گا۔

پی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قانونی ٹیم بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات کرے گی جس میں کیس کی دیگر تفصیلات پر غور کیاجائے گا ۔
ایازصادق نے کہاکہ قانونی ٹیم بین الاقوامی عدالت انصاف میں پاکستان کے ایڈہاک جج کی تعیناتی کے معاملے پر بھی بات چیت کرے گی۔