منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے

حکومت کی ملک میں مواصلاتی فرق کم کرنے کی سکیم
31 مئی 2014 (19:58)
0

حکومت نے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان جدید مواصلاتی فرق دور کرنے کی سکیم تیار کی ہے۔ حکام کے مطابق اس سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ سو ٹیلی سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔


ان سینٹرز کے قیام سے عوام کو نادرا کی سہولیات ، سم کے اجراء کیلئے بائیومیٹرک تصدیقی نظام ، ای گورننگ ، ای لرننگ ، ای ہیلتھ اور ای ایگریکلچر جیسی آئی ٹی کی سہولیات تک رسائی فراہم ہو گی منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔