صحت کے عالمی ادارے نے تمام ممالک پر زوردیا کہ وہ تمباکو پرٹیکسوں میں اضافہ کریں ۔

تمباکو نوشی سے انکارکاعالمی دن ہفتہ کومنایاگیا
31 مئی 2014 (12:38)
0

 دنیا بھر کی طرح ہفتہ کے روز پاکستان میں بھی تمباکو نوشی سے انکار کاعالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ تمباکو کا استعمال ترک کیا جائیگا۔صحت کے عالمی ادارے نے تمام ممالک پر زوردیا کہ وہ تمباکو پرٹیکسوں میں اضافہ کریں ۔

اسلام آباد میں ایک بیان میں عالمی ادارے نے کہا کہ تمباکو پر بھاری ٹیکسوں سے نہ صرف حکومتوں کیلئے آمدن میں اضافہ ہوگا جسے صحت کے پروگراموں کیلئے استعمال کیا جاسکے گا بلکہ اس سے تمباکو کا استعمال بھی کم ہوگا اور صحت مند معاشرے کی راہ ہموار ہوگی ۔