ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔

حکومت تجارت کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:خرم دستگیر
31 مئی 2014 (09:50)
0

وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت تجارت کو وسعت دینے اور توانائی کی قلت کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کرچکی ہیں جس سے حکومت کی اقتصادی اصلاحات پر ان کےاعتمادکااظہار ہوتا ہے۔بھارت کے ساتھ تجارت کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان بلاامتیاز اور برابری کی بنیاد پر منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے۔