دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ احتجاج افغانستان کے ناظم الامور سے کیا گیا۔

پاکستان کا باجوڑ ایجنسی کے واقعہ پر افغانستان سے احتجاج
31 مئی 2014 (23:04)
0

پاکستان نے باجوڑ ایجنسی میں ایک فوجی چوکی پر دہشت گردی کے حملے پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ احتجاج افغانستان کے ناظم الامور سے کیا گیا۔ کابل میں پاکستان کے سفیر نے افغانستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موئثر اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرتا رہے گا اور تعمیری بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات کے دوران سرحد پر امن برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ ہفتہ کو صبح باجوڑ ایجنسی میں ایک فوجی چوکی پر دہشت گردی کے حملے میں ایک پاکستانی فوجی شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔