ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق سرور نے کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

ڈینگی مکمل کنٹرول میں ہے:راجہ اشفاق سرور
31 مئی 2014 (22:45)
0

صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ موزوں درجہ حرارت اور حالیہ غیرمتوقع بارشوں کی وجہ سے ڈینگی ابھی تک مکمل کنٹرول میں ہے اور اس کے لئے تمام سرکاری محکموں کی کوششیں قابل تحسین ہیں کیونکہ تمام محکمے مکمل ہم آہنگی اور مستعدی کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لئے عوامی نمائندوں کے تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لئے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے تعاون جیو ٹیگنگ کے جدید طریقہ کار کاپائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہےـ

 

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ پراجیکٹ ایک یونین کونسل میں شروع کیا جائے گا اور بعد میں اسے دیگر یونین کونسلوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ صحت راولپنڈی نے بتایا کہ محکمہ صحت راولپنڈی نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈینگی مچھر کو پکڑنے اور اس پر ابتدائی سائنسی تجزیہ کے لئے آلات بنائے ہیں اور ان آلات کی تیاری کے اخراجات ان کی مارکیٹ قیمت سے کافی کم ہیں۔