نائوٹاپ میں سرحد پار سے پاکستانی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔

باجوڑمیں سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے16دہشتگردہلاک
31 مئی 2014 (10:35)
0

باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے سولہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔عسکری ذرائع کے مطابق ایک سو پچاس سے دو سو تک دہشت گردوں نے آج صبح سویرے افغانستان کے اندر سے حملہ کیا۔


حملے سے پہلے تحریک طالبان باجوڑ اور تحریک طالبان سوات سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد صوبہ کنڑ کے گاؤں غنڈ میں جمع ہوئے۔

 

پاک فوج نے شدید لڑائی کے بعد حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔حملے میں ایک فوجی شہید اور دو زخمی ہوئے۔