نجکاری کے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی نجکاری کی پالیسی انتہائی منصفانہ اور شفاف ہے

حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے:زبیر
31 مئی 2014 (20:02)
0

نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت نظم و نسق اور معیشت کی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجموعی ملکی پیداوار کی شرح میں اضافے کے علاوہ ٹیکس کے دائرے میں توسیع پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نجکاری کی پالیسی انتہائی منصفانہ اور شفاف ہے اور صرف ایسے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی جن کی کارکردگی مطلوبہ معیار کے مطابق نہیںہے۔