منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کھانا پکانے کا تیل اورگھی کے معیار کویقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن:مختلف اشیاء کی قیمتوں پر پانچ سے دس فیصد کمی کرنے کا ارادہ
31 مئی 2014 (18:34)
0

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ماہ رمضان سے پہلے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد کمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بات کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر خاقان مرتضیٰ نے ریڈیوپاکستان کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویومیں کہی۔


انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں یہ کمی اس رعایت کے علاوہ ہوگی جس کا اعلان صارفین کے لئے حکومت کی طرف سے خصوصی رمضان پیکیج کے تحت کیا جائے گا۔  منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کھانا پکانے کا تیل اورگھی کے معیار کویقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔


خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر یوٹیلٹی سٹورز کھولنے کا فیصلہ دوہزار سات میں کیاگیا تھااور تقریباً اسی فیصد یونین کونسلوں تک اس کا نیٹ ورک پھیل چکا ہے۔