حلب کے محصور شدہ ان علاقوں میں مقیم آبادی کو خوراک اور ادویات کی قلت کے شدید مسائل کا سامنا ہے

اقوام متحدہ کا15 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ شام روانہ
31 مئی 2014 (18:45)
0

اقوام متحدہ نے پندرہ ٹرکوں پر مشتمل ایک امدادی قافلہ شام روانہ کیا ' جس سے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں پھنسے ہوئے تیس ہزار لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں۔

انسانی ہمدردی کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کھیپ سے پندرہ ہزارلوگوں کوادویات اور دس ہزارلوگوں کو دوسری ضروری اشیاء بھی فراہم کی گئیں۔
حلب کے محصور شدہ ان علاقوں میں مقیم آبادی کو خوراک اور ادویات کی قلت کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔