محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی شہری 25 مئی کو ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہے ۔

امریکی شہری کے شام میں خودکش بم دھماکے میں ملوث ہونے کی تصدیق
31 مئی 2014 (12:35)
0

امریکی محکمہ خارجہ نے شام میںایک امریکی شہری کی طرف سے کئے گئے خودکش بم دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ امریکی شہری پچیس مئی کو شام کے صوبے ادلیب میں کئے گئے چار خودکش بم دھماکوں میں سے ایک بم دھماکے میں ملوث ہے جس کیلئے اس نے ابوہریرہ الامریکی استعمال کیا۔