وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو گزشتہ تین مہینوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی مجموعی کمی کے بارے میں بتایا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوموجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے:وزیراعظم
31 مئی 2014 (19:12)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے وزیر اعظم کو گزشتہ تین مہینوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی مجموعی کمی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں \' روپے کی قدر میں استحکام اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے نتائج پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آچکے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ اوگرا نے اگلے ماہ کے لئے پٹرول \'HSD \'LSD اور HOBC کی قیمتوں میں اضافے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی سفارش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی طرف سفارش کردہ اضافے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوموجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت اٹھانوے روپے سات پیسے سے کم ہوکر ستانوے روپے چالیس پیسے ہوگی۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرق دور کرنے کے لئے ایک ارب اٹھہتر کروڑ روپے کی اعانت دے گی۔