وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

داسو،بھاشا اورنیلم جہلم سمیت بجلی کے دیگر منصوبے جلدمکمل ہونگے
31 مئی 2014 (09:38)
0

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے نندی پور،داسو،بھاشا،نیلم جہلم اور دیگر منصوبوں کو مستقبل قریب میں مکمل کرلیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت مختلف ذرائع سے چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ حکمت عملی سے بجٹ کا خسارہ کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام سے بڑی تعداد میں لوگوں کی معاونت کی جائے گی۔