گروپ اے کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے کوریا کو شکست دے دی

ویمنز ہاکی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بیلجیئم کو شکست دیدی
31 مئی 2014 (22:30)
0

تیرہویں ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ہفتہ کو ہالینڈ میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں گروپ اے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کو سخت مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کر کے پہلی کامیابی حاصل کی۔

گروپ اے کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کورین ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر کے فتح اپنے نام کی۔