پندرہ ملکوں کی24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج ہیگ میں شروع ہورہا ہے
31 مئی 2014 (09:57)
0

مرد اور خواتین کا عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج ہالینڈ کے شہر ہیگ میں شروع ہورہا ہے۔اس بڑے ٹورنامنٹ میں پندرہ ملکوں کی24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ مرد اور خواتین کے عالمی کپ ایک ہی وقت میں ہورہے ہیں۔


پاکستان جس نے اس عالمی کپ کو شروع کیا اور چاندی کی عالمی ٹرافی تحفے میں دی ، ہاکی کی43سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ ٹورنامنٹ میں پہنچنے میں ناکام رہا۔پاکستان نے 1982,1978,1971 اور1994 میں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیتے۔