منصوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ہری پور میں خصوصی بچوں کیلئے تعلیمی ادارے کا قیام شامل ہے۔

خیبر پختونخوا :77 کروڑ80 لاکھ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
31 مئی 2014 (15:38)
0

خیبر پختونخوا حکومت نے ستتر کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔منصوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ہری پور میں خصوصی بچوں کیلئے تعلیمی ادارے کا قیام شامل ہے۔

 

حکومت نے ماہی گیری کے فروغ کیلئے گیارہ کروڑ روپے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔