وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو مغوی کی جلد بازیابی کی ہدایت کی

رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل پنڈی بھٹیاں سے اغواء
31 مئی 2014 (13:26)
0

رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل حسن کو پنڈی بھٹیاں سے اغواء کر لیا گیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد جا رہے تھے۔اغواء کاروں نے رانا جمیل حسن کی اہلیہ کو رہا کر دیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ ایم پی اے کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔