پہلا یونٹ رواں سال لاہور میں کام شروع کر دے گا جس کے بعد اسکی تمام اضلاع تک توسیع کر دی جائے گی۔

اسٹریٹ کرائمز کےخاتمےکیلئے ڈولفن پولیس یونٹ کےقیام کا فیصلہ
31 مئی 2014 (13:20)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے ترک پولیس کی طرز پر ڈولفن پولیس یونٹ قائم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج(ہفتہ ) لاہور میں ترکی کی نیشنل پولیس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلا یونٹ رواں سال لاہور میں کام شروع کر دے گا جس کے بعد اسکی تمام اضلاع تک توسیع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ استنبول کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی طرز پر پنجاب پولیس کا مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اس سال مکمل کر لیا جائے گا۔


ترک وفد کے سربراہ نے پنجاب میں ڈولفن یونٹ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام کے سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔