پرویز رشیدنے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں موثر کردارادا کریں ۔

وزیر اطلاعات کی مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر ریڈیو کی تحسین
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
31 جولائی 2016 (22:10)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بتایا کہ موٹر ویز، بجلی گھروں ، گوادر بندر گاہ سمیت بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیاجارہا ہے ۔
انہوں نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاکہ ریڈیوپاکستان نے اپنے خبروں کے بلیٹن اور مباحثوں کے پروگرام کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں منفرد کردارادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی اور دوسرے ذرائع ابلاغ نے ریڈیوپاکستان کی پیروی کرتے ہوئے کشمیر کی عوام کو آواز دی ہے ۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں موثر کردارادا کریں تاکہ دنیا کے لوگ کشمیری عوام کے خلاف کیے جانے والے مظالم کی شدت سے واقف ہوسکیں۔